19 فروری 2012 - 20:30

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد ميں بڑے پيمانے پر امريکہ مخالف مظاہرے ہوئے ہيں-

ابنا: مظاہرين بڑے پرجوش انداز ميں امريکہ مردہ باد اور اسرائل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے- مظاہرين نے ملک کے قبائلي علاقوں پر امريکہ کے ڈرون حملوں اور وائٹ ہاوس کي جارحانہ پاليسوں کي مذمت ميں بھي نعرے لگائے-

مظاہرين کا مطالبہ تھا کہ پاکستان سميت خطے کے ملکوں سے امريکہ اور اسرائيل کے ايجنٹوں کو نکل باہر کيا جائے- ہزاروں کي تعداد ميں پاکستاني شہري اسلام آباد ميں ايک بڑے امريکہ مخالف اجتماع ميں شرکت کرنے والے ہيں-

اس اجتماع کے موقع پر بڑي تعداد ميں لاٹھي بردار سيکورٹي اہلکاروں کو تعينات کرديا گيا ہے جو بلٹ پروف جيکٹيں پہنے ہوئے ہيں- چاليس قدامت پرست اور مذہبي جماعتوں کے اتحاد دفاع پاکستان نے اس اجتماع کا انتظام کيا ہے- حکومت پاکستان نے جماعت الدعوہ کے حافظ محمد سعيد سميت اس اتحاد کي رکن تين اہم جماعتوں کے رہنماؤں کو اس اجتماع ميں شرکت سے روک ديا ہے-

.......

/169